55

عمران خان فرعون تھا، وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا: پرویز خٹک

عمران خان فرعون تھا، وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا: پرویز خٹک

عمران خان فرعون تھا، وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا: پرویز خٹک

کے پی میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا: سربراہ پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین۔ فوٹو فائل
کے پی میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا: سربراہ پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین۔ فوٹو فائل 

مانسہرہ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے عمران خان کو فرعون قرار دیدیا۔

مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت رہی لیکن افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے، تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتا تھا، ان کی کی کام کرنےکی نیت ہی نہیں تھی، وہ فرعون تھا، کہتا تھا کہ جس کا دل کرے چلا جائے مجھےکوئی فکر نہیں۔

سربراہ پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی تھی، کےپی حکومت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے میرےساتھ کئی وعدے کیے لیکن مکر گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=M-4OIqKZUcg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں