47

ڈی آئی خان: 7 سالہ بچے کو چوری کا الزام لگا کر چارپائی میں پھنساکر چپل سے مارا گیا

ڈی آئی خان: 7 سالہ بچے کو چوری کا الزام لگا کر چارپائی میں پھنساکر چپل سے مارا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد عمران ) سوشل میڈیا پر وائرل کمسن بچے پر تشدد کی ویڈیو،ڈی پی او ڈیرہ کا فوری نوٹس،ڈی ایس پی سٹی نے واقعہ میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکرلیا
ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں،عوام کی جان ومال۔کہ حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی پی او ڈیرہ
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ویڈیو جس میں ایک کمسن بچے کو رسیوں سے چارپائی پر باندھ کر 02 افراد ایک نامعلوم مقام پر تشدد کررہے ہیں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے فوری طور پر نوٹس لیکر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد عدنان معہ پولیس ٹیم کو دونوں ملزمان کی فوری گرفتار کر حکم دیا جس پر ڈی ایس پی سٹی نے دونوں ملزمان محسن سیال اور سلیم عرف گلو کو تھانہ کینٹ کی حدود میں اسلامیہ کالونی سے فوری گرفتار کرکے ملزمان واقعہ میں استعمال ہونیوالی چارپائی بھی برآمد کرلی

۔اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں،عوام کی جان ومال۔کہ حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔کسی کو انسانی جانی سے کھیلنے اور قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ۔ آخر میں بروقت اور کامیاب کاروائی پر ڈی ایس پی سٹی اور انکی ٹیم کو ویلڈن اور شاباش بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں