احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کا 2 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا
احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی کا 2 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا
لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کےکیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا 2 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کرنےکے فیصلے پر عمل درآمد اور نیب گرفتاری کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ نیب نے الزام لگایا کہ 120 ملین روپے پرویز الہٰی کے اکاؤنٹ میں آئے، یہ پیسے چوہدری شجاعت حسین نے بھیجے، چوہدری شجاعت پرویز الہٰی کے رشتہ دار ہیں۔
عدالت نے ہائی کورٹ آفس کا اعتراض ختم کرکے درخواست سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
https://www.youtube.com/watch?v=eRT-lZ7KbPM&t=1s