40

جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بلوں کیخلاف کئی شہروں میں مکمل، کہیں جزوی ہڑتال

جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بلوں کیخلاف کئی شہروں میں مکمل، کہیں جزوی ہڑتال

جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بلوں کیخلاف کئی شہروں میں مکمل، کہیں جزوی ہڑتال

جماعت اسلامی کی کال پر بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف کراچی اور لاہور  سمیت کئی شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔

بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کی کال پر ملک گیر ہڑتال دیکھنے میں آئی، کراچی، حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں بڑے بازار اور تجارتی مراکز بند رہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور ملتان سمیت کئی شہروں میں جزوی ہڑتال رہی۔ کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ اور اس سے ملحقہ تمام تھوک بازار بند رہے، اس کے علاوہ بھی شہر کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں بند رہیں۔

حیدرآباد ، میرپور خاص، سکھراورلاڑکانہ میں بھی تمام بڑے بازار بند رہے، ملک کے مختلف شہروں میں ہڑتال کے دوران بجلی کے بلوں کیخلاف مظاہرے بھی ہوئے۔

مختلف شہروں میں وکلا نے بھی عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔

فیصل آباد میں بھی بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا گیا، مظاہرین ہاتھوں میں بجلی کے بل اور گلے میں میٹر لٹکائے سڑک پر آ گئے۔

ملتان، گوجرنوالا، سیالکوٹ، جھنگ، جہلم، جہانیاں، شکر گڑھ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دکانوں پر تالے اور بازار بند رہے۔

چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، لورالائی، زیارت، ہرنائی سمیت بلوچستان میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال رہی اور عوام بھاری بلوں کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=eRT-lZ7KbPM&t=1s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں