حضور ﷺ کی سیکڑوں احادیث اہل بیت کی عظمت کے حوالے سے ہیں، پروفیسر اسد محمود کاظمی 35

حضور ﷺ کی سیکڑوں احادیث اہل بیت کی عظمت کے حوالے سے ہیں، پروفیسر اسد محمود کاظمی

حضور ﷺ کی سیکڑوں احادیث اہل بیت کی عظمت کے حوالے سے ہیں، پروفیسر اسد محمود کاظمی

اسلام گڑھ (نامہ نگار) پروفیسر اسد محمود کاظمی نے کہا ہے کہ حضور ﷺ کی سیکڑوں احادیث اہل بیت کی عظمت کے حوالے سے ہیں جس میں اہل بیت کے ساتھ خالص محبت حضور ﷺ کی نصبت سے کی وہ نجات حاصل کریگا اور اس پر جنت واجب ہوگی ۔اس گھرانے سے تعلق رکھنے والی عظیم خاتون سید صابر راجوروی کی اہلیہ محترمہ کی وفات آپ کے گھر سے رخصتی ،نمازجنازہ اس بات کی دلیل ہے

کہ ایک اعلیٰ اوصاف کی مالک خاتون اور اپنے خاوند کی اطاعت میں اپنی ساری زندگی گزاری اور درویشی زندگی بسر کی ان پر اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے خطرناک بیماری آخرت میںنجات کا ذریعہ بنیگی ۔ان خیالات کا اظہار علامہ پروفیسر اسد محمود کاظمی نے سید شاکر سبحانی آف اسلام گڑھ کی والدہ اور تنظیم السادات آزادجموں کشمیر و مہاجرین مقیم پاکستان و سابق جنرل سیکرٹری چنار پریس کلب رجسٹرڈ تحصیل اسلام گڑھ اور سینئرو بزرگ صحافی سید صابرحسین راجوروی کی اہلیہ کی رسم کل کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا

۔اس محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت حافظ اقبال خطیب جامعہ مسجد پیر گلی ،نعت رسول ﷺ حافظ عمران الطاف نے پڑھی جبکہ نقابت کے فرائض سید مجتبی حسین کاظمی نے سرانجام دیئے ۔علامہ پروفیسر اسد محمود کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مردکی کامیابی کا راز کامیاب خاتو ن جس کا منہ بولتا ثبوت سید صابرحسین راجوروی ہر میدان میں کامیابی سے اپنا رول ادا کرتے رہے ان کے پیچھے ان کی اہلیہ کا ہاتھ رہا ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں