26

ایشیا کپ: بارش کے باعث پاک بھارت میچ ختم، دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا

ایشیا کپ: بارش کے باعث پاک بھارت میچ ختم، دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا

ایشیا کپ: بارش کے باعث پاک بھارت میچ ختم، دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا

شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا، حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا__فوٹو: ای ایس پی این
شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا، حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا__فوٹو: ای ایس پی این

ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266  رنز بنا کر  آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم نے 48 اعشاریہ 5 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا  ہدف دے دیا۔

بھارت کی اننگز:

بھارتی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ابتدا سے ہی دباؤ کا شکار رہی، بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکور پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔

حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

وکٹ لینے کے بعد پاکستانی کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو کرک انفو
وکٹ لینے کے بعد پاکستانی کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو کرک انفو

بارش رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو  شبمن گل کو حارث رؤف نے بولڈ کردیا۔

اس موقع پر ہاردک پانڈیا اور ایشان کشن نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر دباؤ کے کھیلتے ہوئے پاکستانی بولرز کو چاروں طرف شاٹس لگائے۔

204 کے مجموعی اسکور پر ایشان کشن 82 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے جب کہ کچھ دیر بعد ہاردک پانڈیا بھی 87 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، ان کے بعد بھارت کی بقیہ وکٹیں پتوں کی طرح بکھرتی گئیں اور پوری ٹیم 266 رنز بنا کر 7 گیندوں قبل ہی آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جب کہ نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں اور حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم:

اس بڑے معرکے کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں