32

خواجہ آصف نے شہباز شریف اور اسحاق ڈارکی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کردیا

خواجہ آصف نے شہباز شریف اور اسحاق ڈارکی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کردیا

خواجہ آصف نے شہباز شریف اور اسحاق ڈارکی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کردیا

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پارٹی صدر شہباز شریف اور  اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو  بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصےکا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے خود ن لیگ میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھلے اکتوبر میں آجائیں، شہباز شریف اور  اسحاق ڈار کو فوری واپس آجانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ہم سے اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار  واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہمارے حلقوں میں اور عوام میں بے چینی ہے، مریم نواز عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=eWQr88UnXqA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں