67

ضلع مہمند میں پہلی بار UNDP کی جانب سے QDLP پروگرام

ضلع مہمند میں پہلی بار UNDP کی جانب سے QDLP پروگرام

مہمند ضلع(افضل صافی سے)
ضلع مہمند میں پہلی بار UNDP کی جانب سے QDLP پروگرام۔کے تحت 59 VC چیر مینوں کو سولر۔واٹر کولر سیونگ مشین اور واٹر ٹینکیاں دی گئیں۔تقریب میں UNDP اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی آفیسرز اور لوئر اور اپر مہمند اور خویزی بائزی کے 59 وی سی چیئرمینوں نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں غلنئ جرگی ھال میں ایک تقریب منعقد ہوئ جس میں AD لوکل گورنمنٹ الیاس خان ضلع انتظامیہ کے اہلکاروں اور مختلف وی سی کر چیئرمینوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر vc چیئر مینوں نے دفاتر اور فنڈ کا پرزور مطالبہ اور کہا کہ کئ سال گزرنے کے باوجود نہ چیئر مینوں کیلئے دفاتر قائم ہوئے

اور نہ فنڈز دی گئ جس سے اس پورے نظام کے ناکام ہونے کا خدشہ موجود ہے اس سلسلے میں حکومت اہنے وعدے پورے کرکے اس نظام کو کامیاب کریں اور دفاتر اور فنڈز جلد از جلد فراہم کریں۔اس موقع پر AD لوکل گورنمنٹ الیاس خان نے UNDP کے اس پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کو وسعت دی جائے۔مہمند میں پانی کی کمی اور مختلف مسائل کے لئے سروے ہوا تھا لہذا اس کے مطابق فنڈز فراھم کرکے منصوبے مکمل کیے جائیں

تاکہ علاقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات میں کمی آسکیں۔ اس موقع پر وی سی چیئرمینوں کو 15عدد سولر۔22 عدد سیونگ مشین۔12 عدد واٹر ٹینک۔اور 10 عدد واٹر کولر اور دوسرا سامان دیا گیا۔۔تقریب میں لوئر و اپر مہمند اور خویزی بائزی کے 59 مختلف VC کے چیئرمینوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں