قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی میں گرلز ہائی سکول شوہ فرش میں دو سو بچیوں کیلئے صرف ایک استانی ڈیوٹی سرانجام
ضلع مھمند (افضل صافی سے)قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی میں گرلز ہائی سکول شوہ فرش میں دو سو بچیوں کیلئے صرف ایک استانی ڈیوٹی سرانجام دیتی ہیں۔دیگر اساتذہ اثر رس وخ پر ٹرانسفر ہوکر بچیوں کو بےیار مددگار چھوڑ دی گٸی ۔ بچیوں کی والدین کا فریاد۔ہم جلد تمام فیملیز سکولوں کے ازسر نوع جائزہ لیکر انکے ضروریات کو پورا کیا جائیگا۔غیر ضروری اور عارضی تبادلے کو فوری طور پر منسوخ کرینگے۔
کسی کو گھر پر بغیر ڈیوٹی تنخواہ نہیں ملے گی ڈی ای او فیملز۔تفصیلات کے مطابق تحصیل صافی میں گرلز ہائی سکول شوہ فرش میں دو سو بچیاں ایک استانی کے رحم کرم پر بیٹھے ہیں۔جبکہ ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر فیمیل نے اثر رسوخ و ملی بھگت پر اساتذہ کو عارضی تبادلے کرکے گھروں پر تنخواہیں دی جارہی ہیں۔جوکہ ان طالبات کے ساتھ سراسر ظلم و ناانصافی ہیں۔شوہ فرش تحصیل صافی کے عمائدین،والدین اور طالبات نے فیمل ڈی ای او اور سیکرٹری تعلیم،ڈی سی مہمند،کمانڈنٹ مہمند رائفلز،22 برگیڈ سے پرزور مطالبہ کیا گیا
۔کہ تحصیل صافی میں گرلز ہائی سکول میں فوری طور پر تعینات اساتذہ کو حاضر کرکے ان بچیوں کی مایوسی کو ختم کردیں۔اس سلسلے میں جب ہم نئی تعینات ہونے والی فیمیل ڈی ای او مہمند سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ ہم اب تعینات ہوچکے ہیں۔ہم کوشش کررہے ہیں کہ تمام فیملیز سکولوں کے دورے کرکے ان کی ضروریات و مشکلات کو مد نظر رکھ کر حل کرینگے۔مگر غیر حاضری کو کسی قسم پر برداشت نہیں کرینگے۔اور جلد عارضی تبادلوں کو بھی منسوخ کرینگے۔تاکہ یہاں کے فیملیز تعلیم کو عام کرکے انکے مایوسی کو ختم کیا جائے۔