فرانسیسی عدالت نے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کا حکومتی اقدام جائز قرار دیدیا
فرانسیسی عدالت نے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی کا حکومتی اقدام جائز قرار دیدیا
فرانس کی اعلیٰ عدالت نے فرانس کے اسکولوں میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی اعلیٰ عدالت دی اسٹیٹ کونسل کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی قانونی ہے،اسکولوں میں عبایا پہننے کی پابندی مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہیں۔
فرانسیسی حکومت کی عبایا پابندی کے خلاف مسلم تنظیم نے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے عبایا پہننے پر پابندی کے حکومتی اقدام کو جائز قرار دیا۔
فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایا پابندی کے قانون پر عملدرآمدکے لیے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گا۔