عمران امیروں کا ساتھی تھا، پی ٹی آئی والے چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے: پرویز خٹک
عمران امیروں کا ساتھی تھا، پی ٹی آئی والے چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے: پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان امیروں کا ساتھی تھا، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ مخالفین سن لیں کہ ان کا انجام بہت براہونے والاہے۔
انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہم نے پی ٹی آئی میں تمام ڈرامے دیکھے، وہاں کسی کی عزت نہیں کی جارہی تھی۔
پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی امیروں کا ساتھی تھا، انہوں نے ہماری ایک نہ سنی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے ساڑھے تین سال بہت کچھ برداشت کیا ہے، تحریک انصاف والے چوروں لٹیروں کو آگے لاتے تھے۔
https://www.youtube.com/watch?v=ES09s-wf-Gk