52

ڈالر ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایف آئی اے اور حساس ادارے کی گرینڈ آپریشن کی تیاری

ڈالر ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایف آئی اے اور حساس ادارے کی گرینڈ آپریشن کی تیاری

ڈالر ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایف آئی اے اور حساس ادارے کی گرینڈ آپریشن کی تیاری

ڈالر  ذخیرہ اندوزی کے  خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حساس ادارے اور  اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کے لیےکمر کس لی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے  والی کمپنیوں اور  افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور  حساس ادارے نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ایف آئی اے اور  اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز  بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز  ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے  بینک لاکرز کو  اسکین کرسکےگی، ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر  میں بڑی کمی کا یقین ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=wnxzxPcBXvU&t=48s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں