33

ضلع مہمند۔شاہ بیگ و ملحقہ ابادی تعلیم نسواں سے مکمل محروم

ضلع مہمند۔شاہ بیگ و ملحقہ ابادی تعلیم نسواں سے مکمل محروم

ضلع مہمند۔شاہ بیگ و ملحقہ ابادی تعلیم نسواں سے مکمل محروم۔مذکورہ علاقہ کے بارہ گاؤں کی تقریبا چودہ ہزار ابادی میں تاحال گرلز پرائمری سکول قائم نہیں۔لڑکیاں نسل درنسل ناخواندہ جوان ہورہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے باربار مطالبات کے باوجودکوئی شنوائی نہ ہوسکے۔علاقہ مسلسل نظراندازی سے احساس محرومی کی شکارہوگئے ہیں۔حالانکہ روزاول سے ضلع بھرمیں صحت و تعلیمی مراکز موزوں مقامات کے بجائے مراعات اور روزگار کے مقاصد سے قائم کئے گئے ہیں۔اہلیان علاقہ

تحصیل حلیمزئی کے دور افتادہ علاقہ شاہ بیگ کے مختلف گاؤں کی مکینوں نے گاؤں ہزارہ میں گزشتہ روز تعلیم نسواں کے حوالے سے جرگہ کرتے ہوئے منعقدجرگہ سے ملک گلاب شیرمہمند اور کسان کونسلرنذیرخان ودیگرنے اپنے خیالات کے موقع پر بتایاکہ قوم شاہ بیگ کے بارہ گاؤں کی تقریبا چودہ ہزار ابادی تعلیم نسواں سے مکمل محروم رکھاگیاہے۔حالانکہ گرلز سکول کی قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کوکئی بار درخواستیں دیدی۔مگر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

انہوں نے واضح کیا کہ تاحال مذکورہ علاقے میں کوئی گرلز پرائمری سکول قائم نہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ضلع بھرمیں موزوں مقامات کے بجائےصحت و تعلیمی مراکز اثر رسوخ مراعات اور روزگار کے مقاصد پر قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ علاقہ شاہ بیگ و ملحقہ ابادی گرلز سکول کی فقدان سے زنانہ خواندگی شرح صفرفیصدہے۔

جن سے لڑکیاں نسل درنسل ناخواندہ جوان ہورہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ مسلسل نظراندازی پرعلاقے کےلوگ احساس محرومی کاشکارہوگئے ہیں۔جرگہ نے ڈی سی مہمند سمیت محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے علاقے میں فوری گرلز سکول قیام کاپرزورمطالبہ کیا۔تاکہ علاقے کی محرومیاں ختم ہوسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں