38

موہڑہ مہتاں اور اسلام گڑھ بازار کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی، اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ

موہڑہ مہتاں اور اسلام گڑھ بازار کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی، اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ

اسلام گڑھ(نامہ نگار) واٹر سپلائی کی ناقص حکمت عملی اسلام گڑھ کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، کئی علاقوں میں کئی کئی روز تک پانی کی فراہمی تعطل کا شکار، عوام مہنگے داموں ٹینکر ڈلوانے پر مجبور، مہاجر کالونی، نیوٹان، موہڑہ مہتاں اور اسلام گڑھ بازار کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی،

اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔ تفصیلا ت کے مطابق محکمہ واٹر سپلائی اسلام گڑھ کی ناقص حکمت عملی کے باعث اسلام گڑھ کے مختلف علاقوں نیوٹاؤن، مہاجر کالونی، موہڑہ مہتاں، مین بازار سمیت دیگر کئی علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ ان علاقوں میں کئی روز سے پانی کی سپلائی تعطل کا شکار ہے

جس سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مہنگائی میں پسی عوام مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہے۔ عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ عوام کی پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں