49

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن شیخوپورہ کے تحت 13 ستمبر کو ہونے والی نیلامی مؤخر کر دی گئی

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن شیخوپورہ کے تحت 13 ستمبر کو ہونے والی نیلامی مؤخر کر دی گئی

شیخوپوره(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن شیخوپورہ کے تحت 13 ستمبر کو ہونے والی نیلامی مؤخر کر دی گئی- تفصیلات کے مطابق الیکشن کمشنر شیخوپوره عمران ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بحوالہ اشتہار 30 اگست عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نیلامی جو کہ 13 ستمبر بروز بدھ کو ہونا تھی، نیلامی کمیٹی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مؤخر کر دی گئی ہے ،

جو کہ آئندہ 2 اکتوبر بروز سوموار دن 10 بجے الیکشن کمیشن شیخوپورہ کے ضلع دفتر میں منعقد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام شرائط و ضوابط وہی برقرار رہیں گی۔ نیلامی سے متعلقہ مزید معلومات حاصل کرنے کیلیے الیکشن کمیشن شیخوپورہ کے ضلع دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے- الیکشن کمشنر شیخوپوره عمران ظفر کا کہنا تھا کہ یہ نیلامی کمیٹی کی عدم دستیابی کے باعث مؤخر کی گئی ہے جو کہ آئندہ 2 اکتوبر بروز سوموار دن 10 بجے منعقد ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں