ملک میں اس وقت ہر کسی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں: بلاول کا شکوہ
ملک میں اس وقت ہر کسی کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں: بلاول کا شکوہ
سکھر: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ملک میں اس وقت ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور یہ ہی میرا اعتراض ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کو چلانے کا پرانا طریقہ چھوڑا جائے، اپنی ریاست اور شہدا کے ساتھ انصاف کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ہر کسی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں اور یہ ہی میرا اعتراض ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے پاس پہنچ چکا ہے، وہ اسلحہ صرف خیبرپختونخوا تک نہیں ہمارے کچے کے علاقے تک بھی پہنچ چکا ہے، دہشتگرد دوبارہ سراٹھارہے ہیں، جب افغان حکومت بن رہی تھی تو دہشتگرد افغان جیلوں سے فرارہوکریہاں آئے، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں ان دہشتگردوں کو دوبارہ آباد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، کیا جنرل فیض اورچیئرمین پی ٹی آئی کو اندازہ نہیں تھا کہ جن دہشتگردوں کو آباد کیا جائے گا ان کوکراچی پہنچنے میں کتنا عرصہ لگے گا؟
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ غلط فیصلہ کرنے والے اگرسیاستدان ہیں توان کا احتساب عوام کریں گے، اگرغلط فیصلہ کرنے والے دوسرے ادارے کے لوگ تھے تو وہ ادارہ ان کا احتساب کرے، ان دہشتگردوں کے واپس آنے کی کہانی کھلنی چاہیے۔