40

میلادالنبی ﷺ بنانا اپنے گناہوں کی معافی اور ایمان کی تازگی ہے،سید صابرحسین راجوروی

میلادالنبی ﷺ بنانا اپنے گناہوں کی معافی اور ایمان کی تازگی ہے،سید صابرحسین راجوروی

اسلام گڑھ (نامہ نگار) میلادالنبی ﷺ بنانا اپنے گناہوں کی معافی اور ایمان کی تازگی ہے میلادالنبی ﷺ جوش و خروش اور انتہائی عقیدت و احترام سے منانا اخوت و محبت ،بھائی چارے کی دعوت مسلمہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر علماء مشائخ کونسل و جموں کشمیر ملی رابطہ کونسل ،ضلعی ممبر سید صابرحسین راجوروی نے اپنے علاقہ کی معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوںنے کہاکہ تمام میلاد کمیٹیوں سے اپیل کی کہ لاکھوں روپے دیکر باہر سے علماء و نعت خواں بلانے کی بجائے مقامی علماء اور نعت خواں کو میلاد کے پروگراموں میں خطابات کے لیے بلایا جائے ۔لک توڑ مہنگائی میں عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اور غریب سفید پوش بیمار ،ادوایات سے محروم ہیں لاکھوں روپے علماء کو دینے کی بجائے اپنے پڑوس اور ارد گرد مجبور لوگوں کی مدد کرکے دلی سکون حاصل کریں

اور نبی ﷺ کی سنت مبارک پر عمل کرتے ہوئے دوسرے لوگوں کو بھی اس عظیم کام میں اس ڈالنے کی طرف راغب کیا جائے انہوںنے مزید کہاکہ مقامی علماء جمعہ کے خطابات میں خوبصورت دینی مسائل اور عظمتوں نبی ﷺ ،عظمت اہل بیت ،واصحاب بیان کرتے ہیں نشوونما کی بجائے حقیقی حاضری حضور ﷺ کی بارگاہ میں لگاکر عملی نمونہ پیش کریں ۔حضور ﷺ پرنور شافی ﷺ نے غربا،مستحکیم ،بے سہارا لوگوں کی عملی خدمت کرکے امت پر واضع کردیا کہ میلادالنبی ﷺمنانا غریبوں کی داد رسی میں ہے تمام مسلمان ماہ ربیع الاول میں حضور ﷺ کی عظمت شان ولادت جوش و خروش سے منائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں