نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔
اس کے علاوہ امریکا میں وہ سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
حکام دفترخارجہ کے مطابق 19 ستمبر کو ایس ڈی جی سمٹ اور مختلف ڈائیلاگ کا انعقاد ہوگا، وزیر اعظم کی 20 ستمبر کو کلائمٹ ایمیشن سمٹ میں بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ 20 ستمبر کو ہی پینڈیمک پریوینشن پراجلاس میں بھی وہ شرکت کریں گے۔
اس دوران نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
https://www.youtube.com/watch?v=HEOHPfNOKfI