44

حافظ نعیم الرحمان کا 19 ستمبر کو کراچی میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا 19 ستمبر کو کراچی میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان

حافظ نعیم الرحمان کا 19 ستمبر کو کراچی میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں 19 ستمبر بروز منگل کو مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا۔

اتوار کو  پیٹرول اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر جماعت اسلامی کراچی نے  شارع فیصل پر احتجاج کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

 امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کٹھ پتلی حکومت الیکشن کرائے اور گھر جائے ،19 ستمبر کو پورا شہر بند کریں گے۔

انہوں نے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مہنگائی کے خلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم  کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ظالمانہ ہے ، 19ستمبر کو جماعت اسلامی شہر کے 15 مقامات پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے ،عوام گھروں سے باہر نکلیں اور اپنی گاڑیاں سڑکوں پر لاکر احتجاج بند کر دیں۔

https://youtu.be/Ik9PIbeKj2Y

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں