27

عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا معاملہ، چیف جسٹس نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنا دی

عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا معاملہ، چیف جسٹس نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنا دی

عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا معاملہ، چیف جسٹس نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنا دی

سپریم کورٹ کی عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنا دی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر 2 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، جسٹس اطہر من اللہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ کمیٹی سپریم کورٹ مقدمات کی کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کمیٹی کو ایک ہفتے میں ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ججز کی 2 رکنی کمیٹی کی رپورٹ پر ججز فل کورٹ اجلاس دوبارہ ہوگا۔

خیال رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 17 ستمبر کو بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھایا اور پھر 18 ستمربو کو پہلے ہی روز پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ سماعت کی جو ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=-gCISar2mjc

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں