64

عوام پر مزید 33 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری، بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع

عوام پر مزید 33 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری، بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع

عوام پر مزید 33 ارب کا بوجھ ڈالنے کی تیاری، بجلی 1 روپے 83 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست جمع

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے ستائے عوام پر مزید 33 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 1 روپے 83 پیسےمہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی۔

ذرائع کے مطابق درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کیلئے دی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔

 نیپرا 27 ستمبر کو درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی، درخواست منظوری پر بجلی صارفین پر 33ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق درخواست منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔

https://youtu.be/GLUVavQnoi4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں