ہم جو کر رہے ہیں اس کا اختیار ہمیں منتخب حکومت دیکر گئی ہے: نگران وزیر نجکاری
ہم جو کر رہے ہیں اس کا اختیار ہمیں منتخب حکومت دیکر گئی ہے: نگران وزیر نجکاری
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فوادحسن فواد کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو جون سے سنگین مسائل کا سامنا ہے، جو کام جون سے نہیں ہوسکا وہ نگران حکومت نے صرف 48 گھنٹوں میں کرلیا، فیول ملنا شروع ہوگیا اور پروازیں معمول پر آگئیں۔
نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ نجکاری نگران حکومت کا ایجنڈہ نہیں ہے، نجکاری کا عمل 2001 سے شروع ہوا، نجکاری کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں، ہمارا کام جاری مینڈیٹ آگے لے کر چلنا ہے، سابقہ حکومت نے نگران حکومت کو اختیارات دیے، ہم جوکر رہے ہیں اس کا اختیار ہمیں منتخب حکومت دےکرگئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=GLUVavQnoi4&t=4s