مہمندضلعی انتظامیہ اور پولیس کا میاں منڈی بازار میں مشترکہ کارروائ۔ذخیرہ اندوزی پر ایک دکاندار گرفتار
ضلع مہمند(افضل صافی سے)مہمندضلعی انتظامیہ اور پولیس کا میاں منڈی بازار میں مشترکہ کارروائ۔ذخیرہ اندوزی پر ایک دکاندار گرفتار ۔فوڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت FIR بھی درج کیاگیاہنڈی اور حوالہ کے خلاف بھی مختلف دکانوں کی تلاشی۔اپر مہمند کے اسسٹنٹ کمشنر سجاد حسین افریدی کے سربراہی میں ہیڈکوارٹر غلنئ کے تحصیلدار سیار احمد ، تحصیل صافی کے تحصیلدار واصف خان اور ہیڈ کوارٹر غلنئ کے SHO سردارحسین اور ہیڈکوارٹر کے DSP نادرشیر کے ہمراہ میاں منڈی بازار میں اچانگ چھاپے مارے گئے
جس میں افتخار نامی دکاندار کو 5 kg کے 2 ہزار گھی کے ڈبے ذخیرہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف فوڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت FIR بھی درج کیا گیا. انہوں نے میاں منڈی بازار میں حاجی روح اللہ ، ساجد خان اور حاجی گلانور کے دکانوں کی بھی تلاشی لی ۔ جس پر حوالہ ھنڈی کے کاروبار کرنے کے اطلاعات تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجاد حسین کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق کے خصوصی ہدایات پر تمام ضلع میں اسطرح کے کارروائیاں جاری رہینگے اور ذخیرہ اندوزی اور حوالہ ھنڈی کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی اور ان کو سزا بھی دیا جائےگا۔
اے سی اپر مہمند سجادحسین افریدی کا کہنا تھا کہ مہمند میں مشران، بازار یونین اور عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ غیرقانونی کاموں کے خاتمے میں مکمل تعاون کررہے ہیں
اور جہاں بھی غیرقانونی کام کی اطلاع ملےگی تو ضلعی انتظامیہ اس پر فوری ایکشن لے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کم وزن اشیاء فروخت کرنا، غیرمعیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت اور ذخیرہ اندوزی سمیت منشیات فروشی اور حوالہ ہنڈی پر روپے بیجھنا اور وصول کرانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی.