45

مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور عوام پاکستان اورآزادکشمیر کو ریلیف پہنچائے ،صدر تنویر سردار

مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور عوام پاکستان اورآزادکشمیر کو ریلیف پہنچائے ،صدر تنویر سردار

اسلام گڑھ (نامہ نگار)صدر تنویر سردار نے پریس نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم خوف ناک مہنگائی،بجلی کے بلات میں ٹیکسز،اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی وجہ سے بے بسی ، ذہنی کرب اور ٹینشن جیسی کیفیت میں تڑپ رہی ہے ۔والدین کو اپنے بچوں کی دووقت کی روکھی سوکھی روٹی مہیا کرنے کے لیے لالے پڑے ہوئے ہیں اکہتر سالا زندگی میں اس سے زیادہ پریشان حال لوگوں کو کبھی نہیں دیکھا ہے

زمینی حقائق بڑے واضع تلف ہیں خوفناک صورتحال سے لوگ فاقہ کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیںانہوںنے کہاحکومت پاکستان جلد ازجلد اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور عوام پاکستان اورآزادکشمیر کو ریلیف پہنچائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں