34

نواز کی واپسی، شہباز کی پارٹی رہنماؤں کو 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کرنے ہدایت

نواز کی واپسی، شہباز کی پارٹی رہنماؤں کو 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کرنے ہدایت

نواز کی واپسی، شہباز کی پارٹی رہنماؤں کو 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کرنے ہدایت

مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کو 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کرنے ہدایت کردی۔

لندن میں ن لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کے اپنے وسائل سے 12ہزار میگاواٹ پیداکرکے لوڈشیڈنگ ختم کی تھی، مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ملک میں تاریخ کی سب کم مہنگائی تھی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نوازشریف ہفتہ 21 اکتوبرکوپاکستان جائیں گے لہٰذا تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں اور نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن آنے والے پارٹی رہنما بھی پروگرام کینسل کریں اور قائدمسلم لیگ ن کے استقبال کیلئے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ نواز شریف پروگرام کےمطابق 21 اکتوبرکوپاکستان پہنچیں گے اور پاکستان کے عوام ان کا والہانہ استقبال کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ سابقہ ادوار کی کارکردگی ہو گی، انہوں نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور اربوں روپے کا سی پیک شروع کیا، نوازشریف ترقی کاسفروہیں سے شروع کریں گے جہاں روکاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں