عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن جاری
عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی، وزارت قانون کا نوٹیفکیشن جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔
وزارت قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سائفر کیس کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل سماعت کریں گے۔
سکیورٹی صورتحال پر سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوگی۔
تاہم انہیں اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔
اُدھر چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کا عدالتی حکم نامہ آج جاری نہ ہوسکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کا حکم نامہ کل جاری ہونے کا امکان ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=ood3JE94zes