37

مہمندضلع کے سرحدی دیہات منزری چینہ میں سلیم خان اور جمع خان وغیرہ کے درمیان زمین کا تنازعہ جرگے کی کوششوں میں حل

مہمندضلع کے سرحدی دیہات منزری چینہ میں سلیم خان اور جمع خان وغیرہ کے درمیان زمین کا تنازعہ جرگے کی کوششوں میں حل

ضلع مھمند (افضل صافی سے)
مہمندضلع کے سرحدی دیہات منزری چینہ میں سلیم خان اور جمع خان وغیرہ کے درمیان زمین کا تنازعہ جرگے کی کوششوں میں حل ہوگیا ۔ ملک فردوس خان کے ساتھ بدلون بھی برقرار رہے گا۔جرگہ مشران ۔
گزشتہ دنوں سرحدی دیہات منزری چینہ میں ملک فردوس خان نے سلیم خان کے ساتھ ترخو پٹی کا وتکی زمین کا بدلون کیا تھا جس میں سلیم خان کے خلاف انکے بتیجے جمع خان اور خانزادہ وغیرہ نے دعوہ کیا تھا کہ اس میں ہمارا حصہ ہے جس میں انہوں نے تھانہ بائزئ میں فرخواست بھی دیا تھا ۔
تاہم جرگہ ممبران ملک فضل منان تورخیل وغیرہ نے فیصلہ کیا اور سلیم خان نے جمع خان اور خانزادہ وغیرہ کے حصہ دینے پر راضی ہوگئے اور اپنا رپورٹ بھی واپس کردیا۔ فیصلے میں یہ بھی طے ہوا کہ سلیم خان کے زمین کا ملک فردوس کے ساتھ بدلون بھی برقرار رہیگا۔جس نے ترخو زمین کے بدلے ورکئ میں زمین دیا ہے۔
اس سلسلے میں منزری چینہ میں ملک فردوس خان کے حجرہ میں ایک۔جرگہ منعقد ہوا جس میں جرگہ ممبران دونوں فریق اور ملک فردوس کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے بھی شرکت کی ۔علاقے کے مشران نے کہا کہ۔ایک دوسرے کے ساتھ زمین کا تبادلہ مہممد قوم کا رواج ہے اور سینکڑوں سے یہ رواج قائم ہے۔جس پر اب بھی مکل۔عمل کیا جاتا ہے

اور قانون اور اسلام میں بھی جائز ہے اسلئے۔زمین کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ برقرار رہیگا۔فریقین سلیم خان اور جمع خان اور خانزادہ نے بھی۔جرگہ کے سامنے ایک۔دوسرے کے ساتھ گلے ملالئے اور ائندہ بھائوں کی طرح وقت گزارنے کا فیصلہ کیا فریقین نے جرگہ ممبران ملک فضل منان۔ملک ولی خان ملک فردوس اور علاقے کے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا ملک ولی خان اور ملک فردوس وغیرہ کا کہنا تھا

کہ۔پولیس تھانوں اور عدالتوں کے بجائے اپنے تمام مسائل جرگوں کے زریعے حل کریں جس میں فوری انصاف اور مسلے کا مستقل حل ملتاہے۔اور فریقین بھی رازی ہوتاہے۔اور مسائل جڑ سے ختم ہوتاہے۔ اسلئے تمام مہمند قبائل۔اپنے مسائل جرگوں کے زریعے حل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں