37

میاں منڈی بازار میں پہلا ڈرائی فروٹ شاپ قائم جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے امیر مولانا محمد عارف حقانی ، سعید صافی اور جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے افتتاح

میاں منڈی بازار میں پہلا ڈرائی فروٹ شاپ قائم جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے امیر مولانا محمد عارف حقانی ، سعید صافی اور جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے افتتاح

ضلع مہمند
میاں منڈی بازار میں پہلا ڈرائی فروٹ شاپ قائم جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند کے امیر مولانا محمد عارف حقانی ، سعید صافی اور جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں نے افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیمزئی کے مشہور تجارتی مرکز میاں منڈی بازار( اولڈ خواجہ وس مارکیٹ ) میں امیر جمعیت علماء اسلام ضلع مہمند مولانا محمد عارف حقانی اور جے یو آئی رہنماء سعید صافی کے ہمراہ مکمل شاہ ڈرائی فروٹ سنٹر کا افتتاح کیا

افتتاحی تقریب میں کثیر تعداد میں بازار کےلوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ خشک میوہ جات سردیوں کا خاص تحفہ ہے جو انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہوتے ہیں۔ ڈاکٹروں و طبی ماہرین کے مطابق سردیوں میں ڈرائی فروٹ کھانے سے چمڑے کی خشکی اور سردی کے منفی اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے

مولانا محمد عارف حقانی نے کہا کہ میاں منڈی بازار میں ڈرائی فروٹ کی معیاری دوکان کی ضرورت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہے لیکن صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے ڈرائی فروٹ کے استعمال سے انسان کئی بیماریوں سے بچا جاسکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں