54

زلزلےکا خدشہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے 2 روز کیلئےکان کنی پر پابندی لگادی

زلزلےکا خدشہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے 2 روز کیلئےکان کنی پر پابندی لگادی

زلزلےکا خدشہ: ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے 2 روز کیلئےکان کنی پر پابندی لگادی

زلزلےکے خدشے پر کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے 2  روز کے لیےکان کنی پر  پابندی لگادی۔

اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ضلع میں 2 روز کے لیے کان کنی پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2 روز تک کان کنوں کو کانوں میں جانےکی اجازت نہیں ہوگی، 2 روز کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری کان مالک یا ٹھیکیدار  پر ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہےکہ 2 روز کے دوران زلزلے کے خدشے  پرکان کنی پرپابندی لگائی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آسکتا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 یا اُس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

ایس ایس جی ایس نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ عوام زلزلے سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں، کسی مستند بین الاقوامی ادارے نے پاکستان کے لیےکوئی وارننگ  نہیں بھیجی، عام طور  پر فالٹ لائنز  پر دوبارہ زلزلے کا امکان 100 سال بعد ہوتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=JTMRkJRsLy0&t=12s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں