32

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 3 درخواستیں دائر کردی گئیں۔

الیکشن کمشین نے پی ٹی آئی کے خلاف 3 درخواستیں 10 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر  کردی ہیں۔ 

خالد محمود خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ابھی بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہے، ایکشن لیا جائے۔ 

خالد محمود کی دوسری درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے بطور سربراہ پی ٹی آئی ہٹایا جائے۔

کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کو محمد اعوان ثقلین کی درخواست پر بھی ابتدائی سماعت کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔

https://youtu.be/fmV_ruQJFgM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں