27

پاکستان میں موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف

پاکستان میں موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف

پاکستان میں موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی اور سال 2028 تک جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح ساڑھے 8 فیصد تھی تاہم اس سال بے روزگاری کم ہوکر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے جب کہ اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ عالمی سطح پرکوروناوبا اور روس یوکرین جنگ کے اثرات برقرار ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=qWPCeclQdzA&t=14s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں