استحکام پاکستان پارٹی ازاد کشمیر کی عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر حل کرے گی ،سردار افنان نواز
راولاکوٹ (سٹی رپورٹر) سابق معاون خصوصی وزیراعظم ازاد کشمیر سردار افنان نواز نے کہا کہ
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدروسابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں استحکام پاکستان پارٹی اقتدار میں آ کر اپنے لوگوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی ،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اج بھی کشمیری عوام کی تمام تر محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے کوشاں ھیں،ان کے دورے حکومت کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا ،ازاد کشمیر میں انے والا دور تحریک استحکام پارٹی کا ہے
،استحکام پاکستان پارٹی ازاد کشمیر کی عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر حل کرے گی ،پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ،سرکاری آسامیوں پر آزادکشمیر بھر میں میرٹ کی بحالی، انشاءالله آذاد کشمیر بھر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ ازاد کشمیر اس وقت سیاسی و معاشی اعتبار سے تاریخ کے بدترین دور سے گزر ر ہا ہے،عوام کے بیچ نفرتوں کی دیواریں بھی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ غریب مہنگائی کی چکی میں پس پس کر ہلکان ہوچکا ہے
نوجوان تعلیم یافتہ طبقہ کسی طریقے سے یہ ملک چھوڑنے کی فکر میں ہے۔ ایسے میں سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہیں۔ازاد کشمیر کی عوام کی نظریں اس وقت استحکام پارٹی پاکستان اور سردار تنویر الیاس پر ہیں