34

فلسطین میں سیز فائر کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

فلسطین میں سیز فائر کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

فلسطین میں سیز فائر کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں: پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز  زہرا بلوچ کا کہنا ہے پاکستان غزہ میں اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ سیز فائز کے اقدامات کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، حریت جماعتوں پر بھارتی حکومت پابندیاں عائد کر رہی ہے، کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔

حماس اسرائیل کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شہید ہوئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا فلسطینوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک برت رہا ہے، نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے زمین تنگ کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، مشرق وسطیٰ میں قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ اور خان یونس میں سفاکانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 1200 سے زائد فلسطینی شہید اور ساڑھے 5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ پر فاسفورس بموں کا استعمال کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں اور اسرائیلی حملوں میں اب تک اقوام متحدہ کے 9 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حماس سے درخواست کی ہے کہ تعلیمی اداروں اور اسپتالوں پر حملے نہ کیے جائیں اور غزہ کو خوراک کی فراہمی بند نہ کی جائے۔

https://www.youtube.com/watch?v=QVX8Lo1k8uc&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں