معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام لانا ہوگا: شہباز شریف
معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام لانا ہوگا: شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام لانا ہوگا، معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہے۔
لاہور میں تاجروں سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاجر کی دکان چلے گی تو پاکستان چلےگا، معیشت مستحکم ہوگی تو ترقی اور خوشحالی آئےگی، وقت کی ضرورت ہے کہ ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام آئے، ہر روز دھرنوں کی دھمکیاں، نہ جانے کیا کیا زبان استعمال کی گئی، معاشرے میں تقسیم در تقسیم کردی گئی، ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تو تقسیم ختم کرنا ہوگی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوش حالی کاسفر 2018 سے شروع کرےگا، نواز شریف نے بیس بیس گھنٹے کے اندھیرے ختم کیے، سی پیک آیا اور تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نواز شریف کی ترقی کا سفر ختم کیا گیا تو ملک میں اندھیرے اور تباہی ہوئی۔