شکارپور: ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار بازیاب نہ کرائے جاسکے
شکارپور: ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار بازیاب نہ کرائے جاسکے
شکارپورمیں ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو تاحال بازیاب نہیں کروایاجاسکا۔
گزشتہ روزکچےکےکوٹ شاہو پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نےحملہ کرکے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کواغوا کرلیا تھا۔
اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کچے کے علاقے میں پولیس آپریشن جاری ہے لیکن تاحال پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
اس پر ڈی آئی جی لاڑکانہ کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
علاوہ ازیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پولیس اہلکاروں کے اغوا پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اہلکاروں کے اغوا کا معاملہ سنگین ہے اس میں ملوث مجرموں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
https://www.youtube.com/watch?v=QVX8Lo1k8uc&t=3s