بے لگام اسرائیلی کو لگام ڈالی جائے ! 37

فکر آخرت کے لئے حب دنیاسےماورائیت ضروری

فکر آخرت کے لئے حب دنیاسےماورائیت ضروری

نقاش نائطی
۔ +966562677707

اللہ اللہ، عالمی حربی طاقت اسرائیل کے سامنے تقریباً نہتے فلسطینی مجاہدوں نے،اپنی سیلڈ یا مہر بند سرحدوں کو پھلانگ کر،دشمن کے حدود میں گھس کر، دشمن افواج کے بڑے بڑے طرم خان، جنرل، میجر جنرل، بریگیڈ، کمانڈر سمیت بڑے بڑے عہدیدار افواج یہود کو، زیر حراست لئے، دشمن افواج سے حربی لین دین ،ادل بدل کی صورت،ان کی قید و بند میں سالوں سے رہے، اپنے ہزاروں بہن بھائیوں کو،آزاد کرانے کی سبیل پیدا کی ہے۔ اللہ ان مجاہدان فلسطین کی، اس آزادی قبلہ اول کوششوں کو کامیاب و کامران کرے اور ان میں شہیدوں کو جنت الفردوس میں،جگہ عنایت کرے اور انہیں فتح بیت المقدس سے جلد بہت جلد ہمکنار کرے

افسوس ہوتا ہے جہاں ایک حدتک نہتےفلسطینی، اپنے سے کئی گنا عالمی حربی قوت سے، یہود نصاری سے مجاہدانہ لڑتے ہوئے، قبلہ اور بیت المقدس کو آزاد آزاد کرنے کے لئے، اپنی جانوں کی قربانی دئیے، اپنی بیویوں کو بیوہ اور اپنے بچوں کو یتیم بنارہے ہیں تو دوسری طرف، اسلام کے نام پر بننے والی عالم کی اولین ایٹمی قوت، مملکت جمہوریہ پاکستان، جو کل چند برس قبل تک، اپنی مجاہدانہ سرگرمیوں سے، ایک طرف پڑوسی دشمن ملک کارگل میں گھس کر اپنا لوہا منوارہے تھے تو، وہیں

انکے اپنے پڑوسی افغانستان میں گھس پیٹ کرآئے،ممالک اسلامیہ کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والے روس و امریکہ سمیت عالم کے پچاس سے زاید انتہائی اعلی حربی اجتماعی قوتوں کو شکست فاش دئیے، پڑوسی افغانستان کو آزاد کرانے میں، ہر ممکنہ مدد کرنے والے،اور اپنی سراغ رساں ایجنسی آئی ایس آئی کو، سابقہ کئی سال تک، عالم کی سب سے بہترین انٹیلیجنس سروس کے پروقار مسند تمکنت پر براجمان رکھنے والے،ملک کے محافظان، صرف اپنے اور اپنی اولاد کی دنیوی زندگی پرتعیش گزارنے کے چکر میں، اپنی ابدی آخرت برباد کرتے ہوئے

، دشمن اسلام یہود و نصاری کے اشاروں پر کسی رقاصہ کی طرح نیم برہنہ ناچ ناچتے، اپنے ملکی دستور و قانون و عدلیہ و انتخابی کمیشن کے ساتھ اسلامی اقدار تک کو داؤپر لگائے، آج کے دور کے قائد اعظم ثانی کی حیثیت،عوام میں مقبول ترین عوامی مخلص، عالمی نمائندے المحترم عمران خان پر جھوٹے مقدمات درج کرائے،

انہیں کال کوٹھری میں قید و بند رکھے، عمران خان کی سیاسی پارٹی پی ٹی آئی کے دعوے کو، اگر سچ مانیں تو، عمران خان جیسے پیران حال،ملک کے معزز ترین سازشانہ سیاسی قیدی کو، انکے گھر سے آئے کھانے تک سے مانع رکھتے ہوئے، جیل کے کھانوں میں،انہیں دیر اثر زہر دئیے،ہلاک کرتے ہوئے، مملکت اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کو،عالم اسلام دشمن، سازش کنندگان یہود و نصاری کا صدا اسیر و غلام رکھتے دکھائی دیتے ہیں

فلسطینی نہتے مسلمانوں کے، اپنے چہیتوں کی نماز جنازہ پڑھتے پڑھتے بھی، حقیقی آزادی کے نعرے لگاتے دیکھ،پورے عالم کے مسلمان، جہاں آزادی قبلہ اول بیت المقدس کے لئے دعائیں کرتے جلوس نکالتے نظر آرہے ہیں،وہیں پر، عالم کی اولین ایٹمی قوت مملکت اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے سربراہان، در پردہ یہود کی پشت پناہی کرتے دکھائی دیتے ہیں اللہ ہی سے دعا ہے کہ وہ ہم مسلمانان عالم کی دعاؤں کے صدقہ طفیل میں مجاہدین فلسطین کی کاوشوں کو سرخرو فرماتےہوئے، بیت المقدس کو حقیقی معنوں میں آزاد کرائے اور عالم کی اولین ایٹمی قوت مملکت اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کو بھی اسلام دشمن یہودی و نصاری سے سازباز رکھنے والے محافظان مملکت اسلامیہ جمہوریہ پاکستان سے حقیقی معنوں آزادی نصیب فرما دے

اور اپنی مستقل کوششوں سے عالمی سطح پر اسلامی اقدار کی جنگ لڑنے والے، محافظان ملک وطن کی قید و بند اسیری کی زندگی کاٹنے والے، مملکت اسلامیہ عالم کے سب سے بڑے قاید ملت المحترم عمران خان سمیت 24 کروڑ پاکستانیوں کو حقیقی آزادی دلادے یارب اور سرفروشان فلسطین کی طرح ، اپنی جانوں کو اپنی اپنی ہھتیلیوں میں لئے، اپنی حقیقی آزادی کے لئے، وقت کے حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کی انہیں ہمت عطا کر یارب۔ بعد الموت لامتناہی جنت کی زندگی کی خاطر دنیوی عیش و عشرت سے ماورائیت عطا فرما دے یارب ۔ واللہ الموافق بالتوفئق الا باللہ

سلام اے سرفروشان مجاہدان فلسطین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں