اسرائیل کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم، حماس کا غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان
اسرائیل کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم، حماس کا غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان
اسرائیل کی جانب سے غزہ سٹی خالی کرنے کے 24 گھنٹے کی مہلت پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں پمفلٹس پھینکے ہیں جن میں لکھا ہے کہ اپنےگھرفوری چھوڑ دو اور غزہ کےجنوب میں چلےجاؤ۔
اس پر حماس نے غزہ نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے بیان میں ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی 1948 کی طرح دوبارہ مہاجرین نہیں بنیں گے، غزہ کے شہریوں کا حوصلہ توڑنے کی کوشش ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اپنی زمین کبھی نہیں چھوڑیں گے، اسرائیل انخلا کیلئے عالمی اداروں کو دباؤ میں لارہا ہے۔
اُدھر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایاکہ اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینی بچوں کی تعداد 583 ہوگئی جبکہ اسرائیلی حملوں میں ہزاروں فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔