کراچی میں جماعت اسلامی کا فلسطین مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت
کراچی میں جماعت اسلامی کا فلسطین مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت
کراچی میں جماعت اسلامی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت، عالمی ضمیرکی خاموشی کے خلاف شارع فیصل پر فلسطین مارچ کیا۔
شارع فیصلہ پر ہونے والے فلسطین مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ خواتین اور بچوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کی۔
فلسطین مارچ میں وکلا تنظیموں کے نمائندگان، کاروباری برادری اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔
مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم حکمران بیدار نہیں ہیں، امریکا اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تو حکومت پاکستان آگے کیوں نہیں بڑھ رہی؟
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب میں کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کو حوصلہ دینے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، امریکا انسانی حقوق کا چیمپئن بنتا ہے پھر کیسے حماس کی مذمت کرتا ہے؟