سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر کل فرد جرم عائد ہونے کا امکان 34

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر کل فرد جرم عائد ہونے کا امکان

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر کل فرد جرم عائد ہونے کا امکان

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود پر کل فرد جرم عائد ہونے کا امکان

عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی— فوٹو:فائل
عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔ 

عدالت نے کل سائفر کیس میں ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے جس کے بعد کل دونوں رہنماؤں پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

 گزشتہ سماعت کے تحریری فیصلے کے مطابق 17 اکتوبر کو قانونی طریقے کار سے فردجرم عائد کرنے کی کارروائی کا سختی سے آغاز کیا جائے گا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر سمیت 8 وکلا کو اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت دے رکھی ہے جس میں سلمان صفدر، عمیرنیازی، خالد یوسف وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر مقدمے کے اخراج اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

https://youtu.be/g6qU4Vk8Oms

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں