36

سعودی عرب نے افغان شہریوں کے 12 ہزار سے زیادہ پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دیے

سعودی عرب نے افغان شہریوں کے 12 ہزار سے زیادہ پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دیے

سعودی عرب نے افغان شہریوں کے 12 ہزار سے زیادہ پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دیے

سعودی عرب نے افغان شہریوں کے 12 ہزار سے زیادہ جعلی پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دیے۔

افغان شہریوں کو مبینہ پاکستانی شناختی کارڈاور  پاسپورٹس کے اجراء کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اسی حوالے سے  سعودی عرب نے افغان شہریوں کے 12 ہزار سے زیادہ پاسپورٹ پاکستانی سفارتخانے بھجوا دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس کی برآمدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بنائی جس میں وزارت داخلہ، نادرا اورایف آئی اے کے سینئرافسران کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں پاسپورٹ امیگریشن کا ایک افسر سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی 15 دنوں میں جعلی پاسپورٹس کے اجراء کے کرداروں اور اس کی روک تھام پرسفارشات دے گی اور کمیٹی سعودی عرب بھیجےجانے پر نادرا، ایف آئی اے اور پاسپورٹ افسران کی ذمہ داری بھی طے کرے گی۔

یاد رہے کہ افغان شہریوں کو بڑی تعداد میں پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے 12 ہزار افغان شہریوں سے پاکستانی پاسپورٹ بر آمد کر لیے تھے۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=g6qU4Vk8Oms&t=286s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں