ضلع مہممند میں ADC ریلیف محمد قمر کا بارش سے متاثرہ گھروں کا تفصیلی دورہ
مہمندضلع(افضل صافی سے)
ضلع مہممند میں ADC ریلیف محمد قمر کا بارش سے متاثرہ گھروں کا تفصیلی دورہ۔متاثرہ لوگوں پر ٹینٹ اور ضرورت کے سامان بھی تقسیم کئے گئے۔تمام مستحق متاثرہ لوگوں کو مکمل ریلیف دئے جائنگے۔متاثرہ مقامات کا خودمعائنہ کرینگے۔دورے کے دوران ھلال احمرکے ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر امجد خان اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
گزشتہ تیز بارش اور سیلاب کی وجہ سے ضلع مہممد میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں 3 کم سن بچے بھی شامل تھے جبکہ اٹوخیل میں سکول کے کمرے۔کسی ۔میاں منڈی اور شھید بانڈہ لوئر مہمند میں کھرسیلاب کے نظر ہوگئے تھے جس کیلئے ضلع مہمند کے اڈیشنل ڈپٹی کمیشنر ریلیف محمد قمر نے میاں منڈی میں محمدحیات کے گھرکا معائنہ کیا
جس میں 4کمرے سیلاب کے نظر ہوگئے تھے۔جس کو ADC ریلیف محمد قمر نے ٹینٹ اور ضرورت کے سامان بھی فراہم کئے ۔جبکہ کسی گاوں۔اٹوخیل اور لوئر مہمند کے شھید بانڈہ کے متاثرین کو بھی ٹینٹ اور ضرورت کے سامان فراہم کی۔محمد قمر نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع مہمند میں تمام متاثرہ لوگوں کو رلیف دئے جائنگے اور میڈیا کے نمائندے معلومات فراہم کریں ہم ہر متاثرہ مقامات کا خود معائنہ کرینگے اور ضرورت کے سامان فوری مہیا کرینگے۔علاقے کے متاثرہ لوگوں نے ADC محمد قمر کا شکریہ اداکیا ہے۔