38

پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچہ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے: پرویز خٹک

پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچہ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے: پرویز خٹک

پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچہ کرکے پھر لوٹ مار کرتے تھے: پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  پارلیمنٹرینز کے صدر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ 35 سال سے حکومت کرنے والوں سے بھی ہمیں انصاف نہیں ملا، ملک کو قرض دار کس نے بنایا یہ بہت بڑا سوال ہے۔

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ  تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال میں کیا ہوا، میں نےسوچا کہ کب تک جھوٹے وعدے کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی، ایسی سیاست پر لعنت جس میں عوام کی خدمت نہ ہو، افغانستان کے حالات ہم سے اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو قریب سے دیکھا ہے وہ وعدے پورے کرنے والے نہیں، پی ٹی آئی میں بڑے لوگ پارٹی پر خرچہ کر کے پھر لوٹ مار کرتے تھے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم جو وعدے کریں گے وہ پورا کر کے دیکھائیں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=B_aKfXcfzMo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں