مسلم لیگ ن شیخوپورہ سٹی کے زیراہتمام خالد روڑ پر سیاسی جلسہ
شیخوپورہ(بیورو چیف/شیخ محمد طیب سے)مسلم لیگ ن شیخوپورہ سٹی کے زیراہتمام محلہ خالد روڑ میں عظیم الشان سیاسی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر مرکزی رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف، سینئر رہنما مسلم لیگ ن شیخوپورہ اشتیاق ڈوگر،سید علی عباس نے خصوصی شرکت کی، جلسہ کے منتظم میاں عثمان انور، حسیب انصاری، میاں رفاقت اور ملک اسلام، میاں سلمان انور، میاں عمر انور، میاں رضوان انور، عامر بھٹی، میصم خان، ملک حسن، ذیشان ڈوگر کے علاوہ دیگر مقامی کارکنان نے شرکت کی-
اس موقع پر اہل علاقہ کا جوش و خروش دیدنی تھا- سینئر مرکزی رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے جلسہ کے شرکاء کو 21 اکتوبر کو قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کے استقبال اور مینارپاکستان کے مقام پر جلسہ میں شرکت کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ صرف مسلم لیگ ن شیخوپورہ ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے اور میاں محمد نوازشریف پاکستان کو دوبارہ ترقی کی منازل طے کروائیں گے