36

ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف قمر باجوہ کے عزیز صابر مٹھو کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف قمر باجوہ کے عزیز صابر مٹھو کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف قمر باجوہ کے عزیز صابر مٹھو کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کے عزیز صابر مٹھو کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق صابر مٹھو کو اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت 23 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے، ان کے خلاف کال اپ نوٹس ان کی تین رہائش گاہوں پربھجوادیا ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ صابر مٹھو کے 19بینک اکاؤنٹس ہیں  جن میں سے 14اکاؤنٹس پاکستانی اور 5 غیر ملکی بینکوں میں ہیں، ان اکاؤنٹس کے ذریعے 5 ارب 34کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کی گئیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک کا دورہ کیا ان کی تفصیلات، اپنی آف شور اور شیل کمپنیوں کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔

ایف آئی اے نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اندرون اوربیرون ملک جائیدادوں اور گاڑیوں کی تفصیلات بھی ساتھ لائیں،  فارن کرنسی کی خریدوفروخت کا تمام ریکارڈ بھی ساتھ لائیں۔

ایف آئی اے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ اور آپ کی فیملی نے جو غیرملکی کرنسی ائیرپورٹس پر ڈکلیئر کی اس کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔

نوٹس کے متن کے مطابق ان ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

https://youtu.be/C-NCnu33GhA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں