33

غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، محمد بن سلمان

غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، محمد بن سلمان

غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، محمد بن سلمان

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، فلسطینیوں کو نشانہ بنانےکےعمل کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے  دارالحکومت ریاض میں گلف کارپوریشن کانفرنس( جی سی سی)  اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (ASEAN) کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد سے دُکھی ہوں، مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

محمد بن سلمان نے  جارحیت روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

سعودی ولی عہد نے بتایا کہASEAN ممالک کے ساتھ تجارتی حجم میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔

دوسری جانب سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہیے، ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پر ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کو بین الاقوامی قانونی جواز کے مطابق مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کا پابند ہونا چاہیے۔

https://www.youtube.com/watch?v=C-NCnu33GhA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں