33

پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک جان دو قالب ہیں،کیپٹن عاصم ملک

پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک جان دو قالب ہیں،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے بیان پر لبیک کہتا ہوں اور انکو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستانی اداروں کی عزت اور وقار پر آنچ نہیں آنے دونگا، ایسے عناصر جو پاکستان کیخلاف منفی اور گمراہ کن پروپیگںڈے میں مصروف ہیں

انکو ناصرف بے نقاب کریں گے بلکہ پاک فوج اور پاکستانی عوام کیساتھ مل کر انکو نیست و نابود کردیں گے، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا حالیہ بیان پاکستانی عوام کی دلی ترجمانی ہے کیونکہ پاکستانی عوام اپنے کمانڈر انچیف اور پاک فوج کیخلاف کسی کو بدزبانی اور پروپیگنڈہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک جان دو قالب ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں