76

پنجابی لینگویج موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب ہائوس میں پنجابی زبان بچاو کانفرنس کا اہتمام

پنجابی لینگویج موومنٹ کے زیراہتمام پنجاب ہائوس میں پنجابی زبان بچاو کانفرنس کا اہتمام

لاہور( بیوروچیف)پنجابی لینگویج موومنٹ کے زیر اہتمام پنجاب ہاوس میں پنجابی زبان بچاو کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت مدثر اقبال بٹ نے کی، جبکہ مہان خصوصی الیاس گھمن تھے۔ متعلقہ موضوع پر دیگر جن لوگوں نے گفتگو کی ان میں نذیر کہوٹ ظاہر بھٹی، ڈاکٹر دلشاد ٹوانہ، اشرف نقوی، کلیان سنگھ کلیان، مشتاق قمر، متین احمد،زاہد حسن شامل تھے۔ اس کانفرنس میں نظامت کے فرائض ممتاز ملک نے سر انجام دیئے۔پنجابی لینگویج موومنٹ کے زیر اہتمام ، پنجابی زبان بچاو کانفرنس کا اہتمام ایک مخصوص سیاسی صورت حال کے تناظر میں کیا گیا۔

جس میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ در اصل پچھلی حکومت کے جب آخری دن چل رہے تھے اور پنجاب اسمبلی ایک طرح سے دو سیاسی جماعتوں کے مابین اکھاڑہ بن کی چکی تھی تب ایک رکن اسمبلی کے ذریعے ایک قرار داد موو کروائی گئی۔ جس میں ارکان اسمبلی کو نہ موقع دیاگیا، نہ کچھ توقف کیا گیا

اور محض ہاتھ کھڑے کر کے اس قرار داد کی توثیق کرنے کا کہا گیا جو نہ صرف یہ کہ آئین پاکستان کی شق 251،کی دفعہ 3کی خلاف ورزی تھی کہ جس کے تحت کسی بھی صوبے کی اسمبلی اور اس کے لوگوں کو اپنی مادری زبان کونفاذ اور پھیلائوکاحق دیا گیا ہے جبکہ یہ سپریم کورٹ اور دیگر آئینی اداروں کے احکام کو نظر انداز کرنے کی صریحی حرکت ہے جو ناقابل معافی ہے پنجاب ایک مضبوط اور با اختیارا کائی ہے اور یہاںکی زبان اور تہذیب یہاں کے افراد کی فطری ملکیت ہے جس کا نفاذ اور تعین یہاں کے لوگوں کا بنیادی حق ہے جو انہیں ملناچاہیے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں