22

پاکستان ہلال احمر ٹھٹھہ برانچ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر ممتاز احمد عقیلی آفس سیکرٹری شاہد سموں کی زیر صدارت منعقد ہوا

پاکستان ہلال احمر ٹھٹھہ برانچ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر ممتاز احمد عقیلی آفس سیکرٹری شاہد سموں کی زیر صدارت منعقد ہوا

ٹھٹھہ امین فاروقی۔
پاکستان ہلال احمر ٹھٹھہ برانچ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر ممتاز احمد عقیلی آفس سیکرٹری شاہد سموں کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ممبران حاجی محمد حنیف میمن ، محمد شریف ہالو، سراج احمد میمن، کاکا شبیر میمن، بابو عظیم، سید اللہ بخش شاہ، خیر محمد جھتیال، واحد بروہی، عبدالحق، سید فدا حسین شاہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہلال احمر ٹھٹھہ برانچ کے ذمہ داران کامران غنی میمن، عبدالغفور ابڑو اور سید بھورال شاہ کے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اور اس کے بعد مختلف ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ضلع ٹھٹھہ اور سجاول میں میڈیکل کیمپ اور وہیل چیئرز تقسیم کی رپورٹ ممبران کے سامنے پیش کی گئی جبکہ مزید منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں