143

نقیب اللہ پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے کا کیس: راؤ انوار ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی: سابق ایس ایس ملیر راؤ انوار کو انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنانے کے کیس میں 21 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کی جانب سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں راؤ انوار کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے جج جسٹس عبدالمالک کے روبرو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ نقیب اللہ پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے سے متعلق ملزم سے تفتیش کرنا ہے اس لے ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے راؤ انوار کو 21 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ راؤ انوار کی جانب سے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں نقیب اللہ اور اس کے 4 ساتھیوں پر اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج کرایا تھا جسے پولیس بھی جھوٹا قرار دے چکی ہے
عدالتی احاطے میں صحافیوں کے سوال پر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو بیان دے چکا ہوں اور حالات دیکھ رہا ہوں۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس بھی زیرسماعت ہے جس میں عدالت نے راؤ انوار کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے رکھا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں