34

مھمند ضم اضلاع پولیس کو درپیش مسائل کے حوالے سے غلنئی پولیس لائن میں مشاورتی اجلاس

مھمند ضم اضلاع پولیس کو درپیش مسائل کے حوالے سے غلنئی پولیس لائن میں مشاورتی اجلاس

ضلع مہمند(فضل صافی سے)مھمند ضم اضلاع پولیس کو درپیش مسائل کے حوالے سے غلنئی پولیس لائن میں مشاورتی اجلاس۔منعقداجلاس میں ضم پولیس کمیٹی بشمول ضلع مہمندپولیس اہلکاروں کی کثیرتعداد میں شرکت۔ہوم،فنانس اور پولیس ڈیپارٹمنٹ ضم اضلاع کی پولیس کو2020سے قبل ملازمت کی پنشن ادائیگی کوتیار نہیں۔جن میں پنشن کے علاؤہ سینیارٹی بھی متاثرہوسکتے ہیں۔کمیٹی تمام ضم اضلاع کا دورے کرکے اہلکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرینگے۔مسلے کا واحد حل باہمی اتفاق ہے

۔تمام قبائلی اضلاع دورے کے بعد أئندہ لائحہ عمل طے کاعزم۔جبکہ مشاورتی اجلاس میں مہمندپولیس فورس نے کمیٹی کوہرقسم تعاون کا یقین دلایا۔ہیڈکوارٹر غلنئی پولیس لائن میں مہمندپولیس فورس کا مشاورتی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ضم اضلاع پولیس کمیٹی کے ممبران ڈی ایس پی جھانگیر ضلع خیبر،حوالدارحبیب اللہ باجوڑ،سہیل ودیگرکے علاؤہ مہمندپولیس کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت دیگرپولیس اہلکاروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی

۔پولیس کی منعقد اجلاس سے ڈی ایس پی،لیاقت علی اور ڈی ایس پی آیازخان ودیگر نے بتایاکہ منعقد اجلاس کا مقصد ضم اضلاع پولیس کو درپیش چیلنجز سے آگاہ کرناہے۔جن کیلئے قائم ضم اضلاع پولیس کمیٹی مختلف ضلعوں کے دورے کررہے ہیں۔جن کا مقصد درپیش چیلنجر کے علاؤہ باہمی اتفاق و اتحاد بحال رکھناہے۔حبیب اللہ نے اجلاس میں پولیس شرکأکو بتایا۔کہ خیبرپختونخوا پولیس ڈیپارٹمنٹ ضم پولیس کا سروس2020سے شمار کررہے ہیں

۔جن سے پنشن سمیت سینیارٹی بھی متاثرہوررہے ہیں۔جبکہ قانون کیمطابق ملازم کاایک محکمہ سے دوسرے کومنتقلی کی صورت میں سابقہ سروس بھی شمار کرنا قانونی حق ہے۔جن کا انضمام کے وقت وعدہ بھی ہواتھا۔مگر اب ہوم،فنانس اور پولیس ڈیپارٹمنٹ ماننے کوتیار نہیں۔حالانکہ 2020سروس سٹرکچر لاگو کرنے سےضم پولیس دس سال سروس کے بعد پنشن کی حقدارہونگے۔جن سے سابقہ لیویز و خاصہ دار کی خدمات اور سروس رائیگاں چلے جائینگے

انہوں نے بتایا کہ ضم اضلاع کی پولیس دوسری اضلاع میں پولیو،الیکشن وغیرہ کے ڈیوٹی کیلئے بھیجتے ہیں۔بلکہ ضم پولیس سے ڈیوٹی اورسزا سیٹل ایریا جیسے دئیے جاتےہے۔مگر پولیس کے برابر حقوق نہیں دیئے جاتے ہیں۔جوکہ ذیادتی ہیں۔انہوں نے مشاورتی اجلاس کوبتایا کہ کمیٹی دوروں کا مقصد ضم پولیس درپیش چیلنجز،حق تلفی سے آگاہ ہونے کیساتھ ساتھ ان کی باہمی اتفاق کو بحال رکھناہے۔اورائندہ لائحہ عمل تمام ضم ضلعوں دوروں کے بعدطے کرینگے۔مہمند پولیس نے کمیٹی کوہرقسم تعاون کا یقین دلایا۔اور اطلاع کی باجود مہمندپولیس کی چند ذمہ دار اہلکاروں کی غیر موجودگی پر نکتہ چینی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں